ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالادھن: راجیو سکسینہ کے 9 ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

کالادھن: راجیو سکسینہ کے 9 ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

Sun, 30 Jun 2019 21:45:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) محکمہ انکم ٹیکس نے راجیو سکسینہ کے 9 ٹھکانوں پر تابڑ توڑ چھاپہ ماری کی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کی یہ کارروائی کالے دھن اور غیر اعلانیہ جائیداد کے معاملے میں کی گئی ہے۔اس سے پہلے راجیو سکسینہ آگسٹا ویسٹ لینڈ سودا معاملے میں سرکاری گواہ بن گئے تھے۔سرکاری گواہ بننے سے پہلے راجیو سکسینہ آگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں ملزم تھے۔ماناجا رہا ہے کہ یہ چھاپے قومی دارالحکومت علاقہ اور ملک کے دوسرے شہروں میں مارا جا رہا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے ان جگہوں کو ظاہر نہیں کیا۔اس سے پہلے 26 جون کو سپریم کورٹ نے راجیو سکسینہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی تھی۔کورٹ کے فیصلے کے بعد اب راجیو سکسینہ فی الحال بیرون نہیں جا سکے گا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے ایمس ڈائریکٹر کو ایک میڈیکل بورڈ تشکیل کرنے کا حکم دیا تھا، یہ میڈیکل بورڈ تین ہفتے میں راجیو سکسینہ کی صحت رپورٹ تین ہفتوں میں سپریم کورٹ کو دے گا۔بتا دیں کہ تین ماہ قبل راجیو سکسینہ آگسٹا ویسٹ لینڈ کیس میں سرکاری گواہ بن گیا تھا۔راجیو سکسینہ کو 31 جنوری کو دبئی سے حوالگی کرکے لایا گیا تھا۔راجیو سکسینہ دبئی کی دو کمپنیاں یویچوای اور میٹرکس ہولڈنگز کا ڈائریکٹر ہیں۔آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔سمجھا جاتا ہے کہ راجیو سکسینہ نے ہی وہ لنک تلاش کیا تھا، جس کے ذریعہ مبینہ طور پر دفاعی حکام اور لیڈران کو آگسٹا ویسٹ لینڈ کیس میں رشوت کی رقم دی گئی۔


Share: